رحیم یارخان، پولیو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج، پولیس کیخلاف کارروائی شروع
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ضلع رحیم یا رخان کی تحصیل خانپور کے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
محلہ زہریاں میں پولیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ضلع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے تحت پولیو ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین پلا رہی ہے۔خانپور کے ایریا انچارج ریاض احمد نے بیان کیا کہ محلہ زہریاں تحصیل خانپور میں پولیو ٹیمیں معمول کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں مصروف تھیں اور اس دوران پولیو ٹیم محلہ زہریاں میں محمد اظہر ولد عبدالرشید قوم بھٹہ کے گھر پہنچی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں بارے دریافت کیا تو ملز م نے پولیو ٹیم ممبران سے گالم گلوچ کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کر دی جس پر ایریا انچارج نے پولیس کو 15پر کال کی۔واقع کی اطلاع ملتے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر خانپور یوسف چھینہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی شروع کردی اور ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے بچا کی ویکسین پلانا ایک قومی فریضہ ہے جس میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور حکومت کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ پولیو ٹیموں کی پانچ سال تک عمر کے بچوں تک رسائل یقینی بنانا والدین کی ذمہ داری ہے۔پولیو سے بچا کی ویکسین کے قطرے پلوانے سے انکار کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
مقدمہ درج