ڈیرہ، حنیف پتافی کا سکول کا دورہ، عمارت  کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرنیکا اعلان

ڈیرہ، حنیف پتافی کا سکول کا دورہ، عمارت  کی بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا۔ سکول کے آڈیٹوریم کے ساتھ موجودہ عمارت کی بحالی کے لئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کہ کمپری ہینسو ہائی سکول کا عید گاہ کے ساتھ داخلی گیٹ کھول دیا جائے تاکہ بچوں کو مسافت سے بچایا جاسکے انہوں نے عید گاہ چوک سے گرلز کالج گیٹ تک روڈ کو فوری ٹف ٹائل کرنے کی  ہدایت کی۔ مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے  سکول کی اپ گریڈیشن کے لئے 3 کڑوڑ کے فنڈز جلد  فراہم کردئیے جائیں گے۔مشیر وزیر اعلی نے گرلز کالج کا بھی دورہ کیا۔
اعلان