ریڈ بک میں شامل انسانی سمگلر گرفتار
ملتان (خصو صی رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے چیچہ وطنی میں کاروائی کرتے ہوئے ریڈ بک میں شامل انتہاء مطلوب(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
انسانی سمگلر راشد مسیح کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے ملتان کو اطلاع ملی کہ ریڈ بک میں شامل انتہاء مطلوب انسانی سمگلر راشد مسیح چیچہ وطنی کے نواحی علاقے چک نمبر 48 اپنے گھر میں موجود ہے۔جس پر ایف آئی اے ملتان سرکل کی ٹیم نے انسپکٹر کاشف حسین علوی کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم راشد مسیح کو گرفتار کر لیا۔ملزم ریڈ بک سیریل میں چالیسویں نمبر پر تھا۔ملزم کے خلاف 2016 میں انسانی سمگلنگ کے دو مقدمات درج ہوئے۔ملزم راشد مسیح کو ایف آئی اے ملتان آفس منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
گرفتار