حاصل پور، 6ڈاکو گن پوائنٹ پر بیوپاری سے ڈیڑھ لاکھ چھین کرفرار

حاصل پور، 6ڈاکو گن پوائنٹ پر بیوپاری سے ڈیڑھ لاکھ چھین کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 حاصل پور(نامہ نگار)دوموٹرسائیکلوں پر سوار 6نامعلوم مسلح افراد (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
نے اسلحہ کی نوک پر جانوروں کے بیوپاریوں سے نقدی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے موبائل فون چھین کر فرارتفصیل کے مطابق غلام قادر رہائشی لڈن ریاستی جمالپور بیوپاری جانور مال و مویشیاں فروخت کرنے کے لیئے موٹررکشہ پر لوڈ کر کے محمد وسیم کے ہمراہ جار ہے تھے کہ راستہ میں دوموٹرسائیکل پر سوار 6افراد نے روک کر اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر نقدی رقم ڈیڑھ لاکھ روپے تین موبائل فون زبردستی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ موضع بیدانہ غربی کے رہائشی زمیندارمحمد غفان موٹرسائیکل 125پر سوار ہو کر دوائی لینے حاصل پور آرہا تھا کہ اڈا کھوکھر آباد کے قریب کھڑے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی 20ہزار روپے اور موٹرسائیکل لیکر فرار ہو گئے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
فرار