کوٹ چھٹہ، تونسہ میں آپریشن، قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار
ڈیرہ، چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں قبضہ مافیا کے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
خلاف آپریشن کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے موضع رکھ ڈھول ابڑیند میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا 200 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ کے علاقے مٹھے والی میں قبضہ مافیا سے رقبہ واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے سرکاری رقبہ واگزار کراکر محکمہ پبلک ہیلتھ کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل کا بور فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نیتونسہ شریف کے علاقہ مٹھے والی میں مکینوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے لوگوں یہ بھی یقین دلایا کہ ان کے علاقہ میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے جلد ہی سیوریج لائنوں کا باقی کام بھی شروع ہوجائے گا۔
واگزار