ڈیرہ، لادی گینگ کیخلاف آپریشن، نئی حکمت عملی پر مشاورت
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن علی نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
شب اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈی پی او عمر سعید،پولیٹیل اسسٹنٹ کوہ سلیمان و کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، رینجرز، پولیس اور دیگر اہم اداروں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں لادی گینگ کے خلاف خلاف کئے جانیوالے آپریشنز اور اقدامات کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں بتایا گیا کہ لادی گینگ کے گیارہ سہولت کار اور لادی گینگ میں نئے شامل ہونے والے یعقوب بزدار کو بی ایم پی نے گرفتار کرلیا بلال کو زندہ پیر آپریشن، یسین،نواز اور اسماعیل ڈھورا کو بی ایم پی اور رینجرز نے گرفتار کیا اجلاس میں تمام فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لادی گینگ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا۔اجلاس میں لادی گینگ کے خاتمہ کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی گئی۔
مشاورت