کرونا ویکسی نیشن لوٹ مار کیلئے شہریوں کو جعلی کالز کرنیکا انکشاف

کرونا ویکسی نیشن لوٹ مار کیلئے شہریوں کو جعلی کالز کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جام پور،نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان) کورونا وبا کے دوران جرائم پیشہ افراد کی جانب سے شہریوں کو کورونا ویکسین کے متعلق جعلی کالز کی جارہی ہیں۔ان جعلی کالز کے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 ذریعے معصوم شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور پھر شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکال لیے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے کیا۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی نمبر سے کال آتی ہے کہ ہم منسٹری آف ہیلتھ سے با ت کر رہے ہیں کورونا ویکسین کے متعلق آپ کا اندارج کیا گیا ہے آپ کے پاس ایک کوڈ آئے گا برائے مہربانی وہ کوڈ بتائیے۔در حقیقت وہ ویکسین اندراج کا کوڈ نہیں ہوتا بلکہ آ پ کے بینک اکاؤنٹ، جاز کیش اکاؤنٹ یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا او ٹی پی ہوتا ہے۔ جب شہری یہ کوڈ کال کرنے والے کو بتاتے ہیں تو وہ جرائم پیشہ افراد شہریوں کا اکاؤنٹ اپنے پاس لاگ ان کر لیتے ہیں اور اکاؤنٹ  میں موجود ساری رقم نکال لیتے ہیں۔ لہذا عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسی جعلی کالز سے ہوشیار رہیں اور بذریعہ کال و ایس ایم ایس کسی سے بھی اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں بصورت دیگر آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو سکتے ہیں یا پھر آپ کے بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے رقم سے محروم کیا جا سکتا ہے۔
انکشاف