کرونا سے مزید 4ہلاکتیں، ڈیرہ میں گھر گھر ویکسی نیشن شروع: وہاڑی ٹارگٹ مقرر 

کرونا سے مزید 4ہلاکتیں، ڈیرہ میں گھر گھر ویکسی نیشن شروع: وہاڑی ٹارگٹ مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان، ڈیرہ،تونسہ شریف، وہاڑی، رحیم یارخان، خانیوال(خصوصی رپورٹر،نمائندہ پاکستان، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 03 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 832 ہو گئی  (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 36 ہو گئی،18 مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 41 مریض زیر علاج،ادھر کورونا آئی سو لیشن کے دس وارڈز میں بستروں کی تعداد 331  ، 122 پر مریض،97 وینٹی لیٹرز  میں سے 49 وینٹی لیٹر خالی,ادھر چلڈرن کمپلیکس میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا دو بچے زیر علاج, فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کی رہائشی 85 سالہ حمیداں  بی بی،   55 سالہ شبیراں بی بی اور  36 سالہ وسیم نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 11 جون 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 832 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 36ہو گئی ہے جن میں سے 29 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 18 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں  41 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 474 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 642 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال کے کورونا  آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت  122 مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  مختص 97 وینٹی لیٹرز میں سے 49خالی رہ گئے ہیں جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد  331 کر دی گئی ہے،ادھر چلڈرن کمپلیکس میں زیر علاج میاں چنوں کے 4 سالہ عبدالمنان اور چیچہ وطنی کے 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث تاحال علاج جاری ہے کورونا ویکسی نیشن بارے حکومت پنجاب کے دئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قمرالزمان قیصرانی،رانا اخلاق احمد خان اور محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی اور ڈاکٹر محمد علی مہدی نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت سے کورنا ویکسی نیششن ٹیموں کی فہرست طلب کرلی ہے اور تمام ویکسی نیشن ٹیموں کا روزانہ کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے،جس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی ویکسی نیشن نہیں ہوگی،اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہو گا اور ملازمین کی ویکسی نیشن میں تساہل برتنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی،علی شہزاد نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور جیل خانہ جات کے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے،بڑے صنعتی اداروں کے ورکرز کی ویکسی نیشن کے لئے مالکان سے رابطہ کیا جائے اور ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے کے لئے منتخب عوامی نمائندوں اور علمائے کرام کی مدد لی جائے اور دینی مداراس میں زیر تعلیم طلباکی ویکسی نیشن کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری کورونا ویکسی نیشن بارے گمراہ کن پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں،ویکسیسن ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی اور عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام سرکاری محکموں کے افسران کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ ہیڈکوارٹر رانااخلاق احمد خاں نے افسران سے خطاب کیا اور کورونا ویکسی نیشن بارے حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی ویکسی نیشن کا شیڈول تیار کر کے محکمہ صحت سے رابطہ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین مختلف پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں کرونا ویکسینیشن کیمپ۔ پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں کرونا ویکسینیشن کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ ڈی آ ئی جی کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان کی زیر قیادت سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن کی زیر نگرانی کرونا ویکسینیشن کیمپ کاانعقاد عمل میں لایا گیا۔ پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔ ڈیرہ غازیخان میں کرونا سے ایک اور خاتون مریض جاں بحق، 16 نئے مثبت کیسز سامنے آگئے، 3 میں کرونا کاخدشہ، فوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق ہسپتال میں کرونا سے ایک خاتون مریضہ زینب بی بی جوکہ سندیلہ شریف کی رہائشی تھیں جان کی بازی ہار گئی انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت کرونا کے کل 25مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور2 کی حالت تشویشناک ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ قیمتی جانوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں موبائل ہیلتھ یونٹ کے ذریعے گھر گھر شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے اور ابتک 125 افراد کی ویکسی نیشن کرلی گئی۔موبائل ہیلتھ یونٹ کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ شیڈول جاری کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے گھر گھر  ویکسین لگوانے کا کام شروع کرا دیا  ہے  تونسہ کے  عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 16 دیہی علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹ کے وزٹ پلان کو سامنے رکھتے ہوئے مقررہ ایام میں جاکر ویکسین مفت لگائیں۔ موبائل ہیلتھ یونٹ انچارج شفیق شاہ بزدار کی زیر نگرانی عوام کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔موبائل ہیلتھ یونٹ 14 جون کو  یونین کونسل  منگروٹھہ کا وزٹ کرے گا۔اسی طرح 15 جون کو یوسی بستی بزدار، 16 جون یوسی منگروٹھہ بستی مہانے والی، 17 جون یوسی سوکڑ بستی سوکڑ،18 جون یوسی بنڈی بستی دارئیا شاہ،21 جون یوسی ہیرو بستی ہیرو، 22 جون یوسی ڈونہ بستی سونرا، 23 جون یوسی ڈونہ بستی ڈونہ، 24 جون یوسی ڈونہ بستی گھالی، 25 جون یوسی ناڑی بستی ناڑی، 28 جون یوسی ناڑی بستی ناڑی،29 جون یوسی ناڑی بستی میر کھر اور  30 جون کو موبائل ہیلتھ یونٹ یوسی ریتڑا بستی ریتڑا میں پہنچے گا۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں کور ونا ویکسی نیشن کے حوالے سے کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری افسران وملازمین کی کورونا ویکسین 18جون تک مکمل کی جائے۔ 30جون تک ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 91ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اہداف مقرر کیا گیا ہے ایک لاکھ 25ہزار افراد کو ضلع وہاڑی میں کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے گزشتہ روز 4ہزار108افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے کورونا سے بچنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہی ہے عوام کو ویکسی نیشن کیلئے زیادہ سے زیادہ آمادہ کیا جائے سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے موبائل وین کے ذریعے ویکسی نیشن کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں سوشل موبلائزر کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے دیہی مراکز صحت پر ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلو ں کے دیہی مراکز صحت کو مانیٹر کریں نادرا آفس، بینکس، سب رجسٹرار آفسز میں آنے والے سائلین کو بھی ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جائے گیڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہیحکومت پنجاب کے حالیہ فیصلے کے مطابق 20فیصد کورونا ویکسین کروانے والی آبادی کے اضلاع میں مکمل طور پر معاشی، معاشرتی اور تفریحی سرگرمیوں کو بحال کر دیا جائے گا۔ضلع رحیم یا رخان میں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے شہری او رکارباری تنظیموں کو تعاون کرنا ہو گا تاکہ ہم اپنے ضلع میں مکمل طور پر معاشی، معاشرتی اور تفریحی سرگرمیوں کو بحال کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں 1لاکھ65ہزار950سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور الحمداللہ کسی بھی ویکسین سنٹر ز یا عوامی سطح پر ویکسین لگوانے کے بعد کوئی منفی ردعمل سامنے نہیں آیا لہذا شہری ویکسین کے حوالہ سے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے پھیلائی جانے والی منفی خبروں پر یقین نہ کریں اور بروقت ویکسین لگواکر کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے اور معمول کی زندگی بحال کرنے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں تمام مکاتب فکر کے علماکرام، مذہبی رہنماں، تاجر تنظیموں، صنعتکار اور سول سوسائٹی کے افراد سے میٹنگ کرکے ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائیں۔انہوں نے کہا کہ 20جون 2021کے بعد ضلع میں ویکسین نہ کروانے والے کاروباری مراکز، شاپنگ مال اور صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی سرکاری یا نجی ادارے میں ایسے شخص کو سروسز فراہم کی جائیں گی جس نے تاحال ویکسین نہیں لگوائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لئے چیمبر آف کامرس سمیت تمام بزنس کمیونٹی سے تعاون حاصل کیا جائے جبکہ علماکرام کو شہریوں کو ویکسین کے حوالہ سے آگہی فراہم کریں۔اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں شہریوں کو پاکستان میں دستیاب تمام اقسام کی ویکسین لگائی جا رہی ہے اور کسی بھی ویکسین لگانے کے بعد کوئی منفی ردعمل سامنے نہیں آیا۔حکومت نے تمام اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن یونٹ کی فراہمی کیلئے قدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ لوگوں کو بروقت ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا جاسکے ذرائع کے مطابق حکومت نے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلئے پولیو ٹیموں کو متحرک کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دینا شروع کردی ہے تاکہ کوئی بھی شخص کرونا ویکسین سے رہ نہ جائے اس کیلئے گھر گھر ٹیمیں بھیجنے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور اس میں پولیو اور ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگانے والی ٹیموں کی خدمات حاصل کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا جاسکے۔
کرونا