مختلف سروسز پر ٹیکس کی شرح 8 سے کم کرکے 3فیصد کر دی گئی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف سروسز پر ٹیکس کی شرح میں 8 فیصد سے کمی کرکے 3 فیصد کی تجویز دی گئی ہے۔ جمعہ کو آئندہ مالی سال 2021-22کے وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ مختلف سروسز پر منافع کا مارجن کم ہے اور عائد ودہولڈنگ شرح بہت زیادہ ہے جس سے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تجویز ہے کہ آئل فیلڈ سروسز، ویئر ہاؤسنگ سروسز، کولیکٹرل مینجمنٹ سروسز، سیکیورٹی سروسز اور ٹریول اینڈ ٹور سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس شرح کو آٹھ فیصد سے کم کرکے تین فیصد تک کردیا جائے۔
سورسز ٹیکس