تاجروں کا آج سے دکانیں کھولنے کا اعلان
ملتان ( نیوز رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے آج بروزہفتہ ملتان سمیت ملک بھر میں دکانیں کھولنے(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے معاشی بدحالی کاشکار لاکھوں چھوٹے تاجر اور دکاندار مزید دکانیں بند نہیں کرسکتے اس سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر سید جعفر شاہ، صدر ملتان خالد محمود قریشی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ذیشان صدیقی،جنرل سیکرٹری ملتان مرزا نعیم بیگ نے کہا ہے کہ ملتان سمیت ملک بھر کی تاجر برادری آج بروز ہفتہ کو دکانیں کھولے گی گذشتہ سے پیوستہ شب تاجر نمائندوں کے وفد کے ہمراہ حکومت و انتظامیہ کی مشاورت سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تا جر برادر ی گذشتہ دو برسوں کے دوران کرونا وبا کے باعث حکومتی ہدایت کی روشنی میں ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدر آمد کر رہی ہے اور آئند ہ بھی ایسی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتی رہے گی ملک بھر میں 50 لاکھ سے زائد چھوٹے تاجر کرونا وبا کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ان کے لئے اپنی دکانوں اور گھریلواخراجات پورے کرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی، یوٹیلیٹی بلزمیں آئے روز اضافے نے پریشان کر رکھا ہے تو دوسری جانب کرونا وبا کے باعث لاک ڈان کی وجہ سے چھوٹے تاجروں، دکانداروں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں رہی سہی کسر عام شہری کی قوت خرید میں سو فی صد کمی نے پوری کر دی ہے ایسے حالات میں تاجر کہاں جائیں جن کا معمولی تجارت کے علاوہ اور کوئی روزگار نہیں ہے اسی لئے آج تاجر دکانیں کھولیں گے اسی لئے انتظامیہ بھی ایسا کوئی اقدام نہ کرے کہ جس کی وجہ سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
اعلان