عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی اقدامات مزید تیز، خاور علی شاہ

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی اقدامات مزید تیز، خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کبیروالا(نامہ نگار)  سیاسی مخالفین کو ملکی اور علاقائی تعمیر وترقی برداشت نہیں ہورہی،وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ کے بلند ویژن کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات سے معاشی صورت مستحکم،زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی کے حوالے سے مثبت اور(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
 حوصلہ افزاء نتائج ملنا شروع ہوگئے،حکومت،آنیوالے دنوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے مزید اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پت یقینی بنائے گی،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاورعلی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پرمعززین علاقہ مہر مظفر سرگانہ (بڑجھ سرگانہ)،سید طلعت محمود شاہ (فاضل شاہ) سمیت دیگر سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور سید گروپ کے مخالفین ”وزیر اعظم عمران خان“ اورہماری بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں اور عوام کی فلاح وبہبود کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات کا اجراء اور تکمیل ان کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ معروف سیاسی وسماجی مہر مظفر سرگانہ نے اپنے سابق سیاسی گروپ کو چھوڑ کرسیدگروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیااس موقع پرسید محمود یار شاہ، مہر وسیم،آصف گل،محمد سلیم،علی نوازاودیگر معززین موجود تھے۔
خاور علی شاہ