پولیس آپریشن،462ملزم گرفتار،60لاکھ مالیت کا سامان برآمد
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی کمانڈ میں بہاول پور پولیس نے جرائم کی سرکوبی کا عزم کیا ہوا ہے،جس کے تحت پچھلے 20 روز میں پولیس(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
نے 462 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ،منشیات کے27 ملزمان سے159کلو گرام سے زائد چرس،1200گرام آئس،اسلحہ ناجائز کے 55 ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکر کے ملزمان قانون کے کٹہرے میں کھڑے کیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے نظریہ کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع کی کمانڈ سنبھالتے ہی پولیس کو فاسٹ ٹریک پر گامزن کرتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹاسک دیا تھا، جس کے تحت بہاول پور پولیس نے مکمل جانفشانی سے احکامات پر عمل کرتے ہوئے صرف 20 روز کے قلیل عرصہ پولیس نے 462 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ، منشیات کے27 ملزمان سے159کلو گرام سے زائد چرس،1200گرام آئس، اسلحہ ناجائز کے 55 ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمداورملزمان کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انجام تک پہنچایاجارہا ہے۔پولیس نے برآمد شدہ مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ اورسروس کے ساتھ ساتھ پولیس کی اولین ڈیوٹی جرائم کا خاتمہ بھی ہے، بہاول پور کو ہرممکن حالات میں کرائم فری اورپرامن بنانا ہے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ آپ عوام کی خدمت اورحفاظت کواولین فرض سمجھ کر نبھائیں،میں ہر قدم پر اپنی فورس اور بہاول پور کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔ چیف ایگزیکٹیو پنجاب عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی کے ویژن کولیکر چلتے ہوئے ڈی پی او محمدفیصل کامران مساجد اورنمازیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خود ڈیوٹی چیک کرنے کیلئے نکلے۔مساجد پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کے ویپن اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور سوالات کیے۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ موسم کی شدت کے باوجود ہمارا فرض بہت اہم ہے۔عوام کی احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہماری محافظ ہماری سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ڈی پی او نے ایس ڈی پی او ز اورایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اورسیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں۔ڈی پی اونے انتہائی سخت موسم میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا حوصلہ بھی بڑھایا اورفرض کی ادائیگی کے حوالے سے وقت کی حساسیت بارے بھی بریف کیا۔ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے نظریے کو لیکر چلتے ہوئے ڈی پی اومحمدفیصل کامران گزشتہ دنوں کی طرز پر جمعتہ المبارک کے روز بھی کھلی کچہری میں مصروف رہے،45 شہریوں نے ڈی پی او آفس کا رخ کیا ور اپنے مسائل بیان کیے۔ڈی پی او نے سائلین کے سامنے متعلقہ افسران کوانفرادی طورپر کال کرکے متعین وقت میں کارروائی کا حکم جاری کیا۔کھلی کچہری میں گزشتہ روز پیش ہونے والے شہری ڈاکٹر خالد کی رقم کے لین دین کے معاملے تھانہ اوچ شریف پولیس نے 24 گھنٹے کے وقت میں حل کروایا اوررقم واپس کروائی،جس پر شہری نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا اوربہاول پور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی اور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین میرے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ میرا فرض ہے اورحقوق العباد کا تقاضا بھی یہی ہے۔ڈی پی او نے پولیس آفیشلز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کی درخواست پر ہرصورت قانونی کارروائی متعین وقت میں ہو،کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گیں اورنہ ہی میرٹ پر کوئی سمجھوتہ ہوگا۔
پولیس آپریشن