ایوان صدر اخراجات میں  22 کروڑ روپے اضافہ

ایوان صدر اخراجات میں  22 کروڑ روپے اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)مالی سال 2021-22 میں ایوان صدر (پرسنل) اخراجات میں 22 کروڑ روپے کااضافہ ہوگیا جب کہ ایوان صدر (پبلک) کے اخراجات میں 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی،ایوان صدر کے مجموعی اخراجات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت2 کروڑ80لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020-21 میں ایوان صدر (پرسنل) کے لئے 39 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ مالی سال 2021-22  کے لئے ایوان صدر (پرسنل) کا بجٹ بڑھا کر 61 کروڑ 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نئے مالی سال میں ایوان صدر (پرسنل) کے اخراجات میں 22 کروڑ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔  اسی طرح مالی سال 2020-21 میں ایوان صدر (پبلک) کے لئے 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کابجٹ مختص کیاگیاتھا۔ جس کو کم کرکے مالی سال 2021-22 میں ایوان صدر (پبلک) کیلئے بجٹ 40 کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت نئے مالی سال میں ایوان صدر کے پبلک اخراجات میں 19کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے
ایوان صڈر

مزید :

صفحہ اول -