امسال 4700ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے، ممبر پالیسی ایف بی آر

امسال 4700ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے، ممبر پالیسی ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ممبر پالیسی ایف بی آر طارق چوہدری نے کہا ہے کہ امسال 4700 ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال میں 5829 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف رکھا گیا ہے،امسال 4700 ارب کی ٹیکس وصولیاں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جی ڈی پی 5 فیصد گروتھ اور افراط زر کی شرح 8 فیصد متوقع ہے،کسٹمز کی مد میں ریلیف 42 ارب روپے کا دیا گیا ہے،ٹیکس اقدامات 52 ارب روپے کے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلز اور فیڈرل ایکسائز کی مد 196 ارب روپے کا ریلیف اقدامات ہیں،سیلز اور فیڈرل ایکسائز کی مد 215 ارب کے ریونیو اقدامات ہیں،انکم ٹیکس میں 57 ارب کے ریلیف اور 115 ارب کے ریلیف اقدامات ہیں۔ممبر کسٹمز سید حامد علی نے کہاکہ کسٹمز کی مد میں دیئے گئے ریلیف کا تخمینہ 42 ارب روپے ہے،جی ڈی پی گروتھ کے اہداف کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی شعبے میں کسٹمز ڈیوٹیوں میں کمی سے برآمدات کو فروغ مل سکے گا،ٹیکسٹائل سیکٹر کی ویلیو چین کے خام مال کی ڈیوٹیز میں نمایاں کمی ہیں،اس میں 11 ارب روپے کی رعائتیں دی ہیں،ایچ آر سی اور سٹین لیس سٹیل میں 11 ارب کی مراعات دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیمیکل انڈسٹری کو 6 ارب روپے کی مراعات دی گئی ہیں،فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو 2 ارب روپے کی مراعات دی گئی ہیں،لیدر، پولٹری، طبی سامان کے خام مال پر ڈیوٹیز کم کردی گئی ہیں،مقامی موبائل فون کی صنعت پر 16 ارب کے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریفائنری 4، آٹو صنعت 15 اور لگڑری مصنوعات پر 11 ارب کے ٹیکسز عائد کئے گئے، 850 سی سی کی چھوٹی گاڑیوں کی قیمت کم ہونے سے گاڑیوں کی دستیابی آسان ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کم از کم دو لاکھ روپے تک گاڑیوں کی قیمت ہوسکے گی،اس سال 272 ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے ہیں۔ممبر پالیسی طارق چوھدری نے کہا کہ موبائل کال 3 منٹ سے بڑھنے پر ایک روپیہ اور ایس ایم ایس پر 10 پیسے ایف ای ڈی عائد کی گئی،اس اقدام سے 70 ارب روپے حاصل ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خام آئل اور دیگر مصنوعات پر زیرو ریٹنگ ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائدکر دی گئی،اس اقدام سے 38 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ ڈیٹا فی جی بی استعمال پر 5 روپے ایف ای ڈی عائدکر دی گئی،اس اقدام سے 30 ارب روپے حاصل ہوں گے،ایل این جی، سونا، چاندی، فلڈ ملک پر 17 فیصد یکساں سیلز ٹیکس عائد کر نے کی تجویز ہے، اس اقدام سے 35 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ لگژری آئٹمز پر یکساں 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کی گئی ہے،اس اقدام سے 14 ارب روپے حاصل ہوں گے،آن لائن مارکیٹ پلیس پر خریداری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کی گئی،مجموعی طور پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے 215 ارب روپے حاصل ہوں گے۔
ایف بی آر  

مزید :

صفحہ اول -