دو بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم وزیراعلٰی کی قیادت میں بنا رہے ہیں: کامران بنگش

دو بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم وزیراعلٰی کی قیادت میں بنا رہے ہیں: کامران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  پشاور (بیورورپورٹ)پشاور کے عوام پھر سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کرسکیں گے، ارباب نیاز سٹیڈیم کی اپگریڈیشن پر 1.9 بلین روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں، سٹیڈیم سے متصل 24 کمروں پر مشتمل تھری سٹار ہاسٹل پر بھی اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، سٹیڈیم کی تعمیر پر پی کے 77 کے نوجوانوں کی طرف سے حکومت کا مشکور ہوں، انشااللہ اگلے پی ایس ایل کے میچز پشاوری اپنی آنکھوں سے ارباب نیاز سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، معاون خصوصی کامران بنگش کی ارباب نیاز سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگووزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی کامران بنگش نے جمعہ کو ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سے سٹیڈیم کی اپگریڈیشن پر جاری تعمیراتی کام سے متعلق بریفنگ لی۔اس موقع پر  ڈی جی سپورٹس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیڈیم کی اپگریڈیشن پر 1.9 بلین کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں  جبکہ امسال دسمبر تک سٹیڈیم تیار کرکے پی سی بی کے حوالے کیا جائے گا۔سٹیڈیم سے متصل 24 کمروں پر مشتمل ہاسٹل پر بھی اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں خلل ڈالے بغیر تعمیراتی کام کو مکمل کیا جارہا ہے۔ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے بتایا کہ انتہائی خوشی کا دن ہے کیونکہ دو بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں بننے جارہے ہیں۔ سٹیڈیم کی تعمیر پر پی کے 77 کے نوجوانوں کی طرف سے بھی حکومت کا مشکور ہوں۔تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہیں۔ معاون خصوصی نے ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام کو مزید تیز تر کیا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہمان نواز پشاوری بالخصوص پی کے 77 کے عوام بہت جلد بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پھر سے خوش آمدید کہیں گے۔ اس سٹیڈیم کی تعمیر سے پشاور کے عوام ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی معیار کے کرکٹ کی میزبانی کرسکیں گے۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے الگ سے چیمبرز بنائیں گے۔ نوجوان نسل کو کھیل کود سمیت دیگر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے موجودہ حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔معاون خصوصی نے پی ایس ایل سے متعلق خوشخبری سناتے بتایا کہ انشااللہ اگلے پی ایس ایل کے میچز پشاوری اپنی آنکھوں سے ارباب نیاز سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔ وزیراعلی محمود خان کھیلوں کے فروغ میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور خود جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ اسی طرح جمخانہ کی بحالی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ پورا مربوط سپورٹس ایکو سسٹم ترویج پا سکے۔ سٹیڈیم میں 28000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ تھری سٹار معیاری ہاسٹل بھی اس کے ہمراہ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -