خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ و عشر انور زیب خان کا بھیس بدل دفتر پر چھاپہ
پشاور (بیورو رپورٹ)خیبر پختوخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر انورزیب خان نے گزشتہ روز مستحقین زکوٰۃ کے ساتھ ضلعی زکوۃ دفتر پشاور کے عملے کی طرف سے رونما ہونے والے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بھیس بدل کر پشاور دفتر پراچانک چھاپہ مارا۔صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر نے سٹاف کے حاضری رجسٹرڈ چیک کئے جبکہ گزاراالاؤنس، ہیلتھ کئیر، مداراس، کالجز سکولوں کو زکوٰۃ کی مد جاری ہونے فنڈز کی تفصیل اور ریکارڈز بھی چیک کئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر انورزیب خان نے پشاور زکوٰۃ دفتر کے عملے کو ہدایت جاری کی کہ اب تک زکوٰۃ کی مد میں مستحقین میں تقسیم ہونے والے فنڈز کی تفصیل محکمہ زکوۃ کے ساتھ شئیرکی جائے۔ انہوں نے سٹاف کومزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی شکایت نہ آئے اور خبر دار کیاکہ آئندہ کسی بھی قسم کا ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ بصورت دیگر واقعہ میں ملوث اور ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ زکوۃ دفتر میں آئے ہوئے تمام مستحقین کی صحیح طرح سے رہنمائی کی جائے زکوٰۃ فنڈز پر صرف مستحق لوگوں کا حق ہے اور انہیں مستحقین میں شفاف اور منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنا متعلقہ عملے کی اولین ذمہ داری ہے.