بجٹ مسترد، ملازمین کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
ملتان (سٹی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ اور ریٹائر ڈ ملازمین کی پنشن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ پر بجٹ کو مسترد کردیاہے اور حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا بجٹ عوام دوست نہیں جس میں غریب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناسب اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا لیکن کرپٹ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں پہلے ہی کردیا گیا یہاں تک کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کی بھی تنخواہیں بڑھا دی گئیں اب سرکاری ملازمین خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
اعلان