بجٹ، ضلع مظفر گڑھ ایک بار پھر نظر انداز
مظفر گڑھ، ماہڑہ شہر(نامہ نگار)مظفر گڑھ کے ارکان قومی و اسمبلی تین سال کے قریب دورانیہ میں اپنے ضلع کی عوام سے کیے گئے قاتل روڈ کو ڈبل کرنے اور یونیوسٹی کی تعمیر کے وعدے وفا نہ کرسکے شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ مظفر گڑھ کی عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے جبکہ انٹرنیشل ریٹنگ میں بھی مظفر گڑھ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ایشیا میں ترقیاتی کاموں کے اعتبار سے بدترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے ضلع کے 45 لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل لوگ پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں بڑی آبادی رکھنے والے اس ضلع میں صحت, تعلیم, صنعت کی جدید سہولیات سے تا حال محروم ہے جبکہ گزشتہ بجٹ میں بھی ضلع کیلئے ایک ٹھیلہ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔
نظر انداز