ملتان:عوا م دشمن بجٹ کیخلاف  ن لیگ کا مظاہرہ‘نعرے بازی

ملتان:عوا م دشمن بجٹ کیخلاف  ن لیگ کا مظاہرہ‘نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)ملتان ڈویژن انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو کی قیادت میں عوام دشمن بجٹ کے خلاف چوک ڈبل پھاٹک پر احتجاج کیا جا رہا ہے،احتجاج میں، میاں سلمان قریشی،منور احسان قریشی،شیخ آصف قریشی، عمر فاروق بھٹی،چوہدری اظہر، قیوم،ملک عرفان فریدی،رانا ظہیر،وسیم میوٗ،چوہدری زاہد مسعود، شریف رحمانی اور دیگر  کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر ڈویژن انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو نے کہاکہ  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ ناقابل قبول ہے۔ ہم اس بجٹ کو مسترد کرتے ہیں مہنگائی کے اس دور میں تنخواہ میں صرف 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے وفاقی حکومت کا بجٹ اس نے  پیش کیا جو قومی اسمبلی کا ممبر ہی نہیں ہے بجٹ میں غریبوں کیلئے کونسا ریلیف،کونسا پیکج اور کونسا منصوبہ لارہے ہیں حکومت کے پچھلے آٹا،چینی،ادویات اور پٹرول چوری کے پیکج آج بھی عوام بھگت رہی ہے گزشتہ دو بجٹ کی طرح یہ بجٹ بھی عمران خان کے فنانسر ز اور سہولت کاروں کیلئے ہوگا عوام کی حقیقی آمدن میں شدید کمی ہوئی، 3 سال میں عمران صاحب نے غریبوں، مزدوروں کی جیب کاٹ لی دیہاڑی داروں کی جیب کاٹ کر عمران صاحب اور ان کے مافیا نے 3 سال میں ہر روز اپنی دیہاڑی لگائی 2018 کے مقابلے میں عمران صاحب کے دور میں دیہاڑی دار، مزدور، راج مستری کی آمدن کم ہوئی  نوازشریف اور شہبازشریف کے زیر تکمیل منصوبوں کیلئے بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے  عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آنے والے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں چور دروازے سے اقتدار کے کرسی تک پہنچنے والے صرف اپنے آقا?ں کی قدم بوسی کرتے ہیں  پاکستان میں کوئی الیکٹرک کار نہیں بنتی لیکن گورنمنٹ نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کردی ہے۔ الیکٹرک کارز کمپنی جو کہ پاکستان میں ہے ہی نہیں پر 16 فیصد کی چھوٹ دی گئی ہے۔
مظاہرہ

مزید :

صفحہ اول -