کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 57افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 57افراد زندگی کی بازی ہار گئے
کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 57افراد زندگی کی بازی ہار گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائر س کے سبب مزید 57افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھٹنوں میںایک ہزار 194 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 38ہزار737ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 43ہزار618 ہے اور8لاکھ 73ہزار543 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار457 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار196، خیبرپختونخوا چار ہزار194، اسلام آباد 769، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 292 اور آزاد کشمیر میں 560 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار1، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار383، پنجاب تین لاکھ 43 ہزار 499، سندھ تین لاکھ 26 ہزار413، بلوچستان 26 ہزار84، آزاد کشمیر 19 ہزار675اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 682 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -