وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم

وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم
وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مسئلے کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر سماجی و معاشی مسئلہ ہے اورمعصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے،چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آج ہمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم کرنا ہے،قوم کے نو نہالوں سے مشقت لینے کی لعنت سے چھٹکارا دلا کر دم لیں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے شاندار بجٹ پیش کیا ہے،بجٹ میں غریب عوام کو خصوصی ریلیف دیا گیا ہے،حکومتی پالیسیوں سے تمام معاشی اشاریے مثبت ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین اور متوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ عیاں ہے، بجٹ پرسیاست چمکانا اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا، اپوزیشن کا رو یہ ملکی مفادات سے متصاد م ہے،یہ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبو ط ہو۔ وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -