حکومت کا جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

حکومت کا جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 
حکومت کا جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ریاست مخالف تقاریر کیس میں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے حکومت نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا  ہے ۔ 

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کیں ، سیشن کورٹ سے کورٹ سے ان کی ضمانت ہو گئی لیکن ہم ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کریں گے ۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے 9 جون کو جاوید لطیف کی درخواست ضمانت دو دو لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے عوض منظور کر لی تھی ، مچلکے جمع کرانے کے بعد جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر لی تھی ۔

رہائی ملنے پر پارٹی کارکنان نے جاوید لطیف پر گل پاشی کر کے اپنے لیڈر کا استقبال کیا ۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار ہوں ، بائیس کروڑ عوام کے پاکستان کو پاکستان کھپے کہیں گے ۔

مزید :

قومی -