پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کاصوبائی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اجلاس کل طلب

 پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کاصوبائی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اجلاس کل طلب
 پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کاصوبائی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے اجلاس کل طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں صوبائی بجٹ منظور کرانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دیں گے اوراجلاس میں پنجاب اسمبلی سے بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -