’جنرل محمد ضیاءالحق شخصیت اور کارنامے‘ کتاب کا چھٹا ایڈیشن شائع ہوگیا
لاہور (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیاءالحق کی شخصیت اور کارناموں پر مشتمل ضیاءالاسلام انصاری کی کتاب ”جنرل محمد ضیاءالحق شخصیت اور کارنامے“ کا چھٹا ایڈیشن شائع ہوگیا ہے۔ اس کتاب میں جنرل صاحب کی گیارہ سالوں کی ترقی، کارنامے اور اسلام کی لازوال خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان کے جانیشن محمد اعجاز الحق (ایم این اے) اور معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی کی آراءشامل ہیں۔ اس کتاب میں مردِ مجاہد، قاتل کون، ضیاءالحق کا افغانستان، جہادِ افغانستان کی یادگار، اسلامی قوانین، سفیر بے مثال، ضیاءالحق کے ماہ وسال، چشمہ فیض، مشاہدہ حق، تاریخ ساز نادر اور نایاب تصاویر، ضیا انصاری کا تاریخ ساز انٹرویو شامل ہے۔ علامہ عبدالستار عاصم (چیئرمین قلم فاﺅنڈیشن) نے کہا ہے یہ کتاب جنرل صاحب کے چاہنے والوں اور ان سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک نادر اور نایاب تحفہ ہے۔ 03000515101سے تحفہ حاصل کرسکتے ہیں۔