حلیم عادل شیخ نے وفاقی بجٹ کی مخالفت کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیا

حلیم عادل شیخ نے وفاقی بجٹ کی مخالفت کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیا
حلیم عادل شیخ نے وفاقی بجٹ کی مخالفت کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شاندار بجٹ پیش کیا گیا ہے، جو لوگ اس بجٹ کی مخالفت کررہے ہیں وہ غریب دشمن، کسا ن دشمن اور ملک دشمن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ پاکستان کو آگے بڑھانے اور غریب عوام کی بہتر ی کے لئے ہے،جنہوں نے کہاکہ ہم اس بجٹ کو نہیں مانتے ا ن سے سوال کیا جانا چاہئے کہ وہ پھر کیسے بجٹ کو مانتے ہیں، عوام نظر رکھے اس عوام دوست بجٹ کی مخالفت کرنے والے گندے چہرے ابھی کھل کر سامنے آجا ئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا بجٹ پیش کرنے درباری اور میراثی آئیں گے جو پچھلے 13سال میں سندھ کی عوام کا پیسہ کھا گئے ہیں اور سندھ کو ایڈز لگاگئے، کراچی کو کچرا کنڈی بنادیاگیا ہے، میں 15جون کو ان سے پوچھوں گا کہ صوبائی بجٹ میں عوام کی فلاح کے لئے وہ کیا کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ سے کسان ، مزدور سمیت سب خوش ہیں،بجٹ میں غریب آدمی کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے،احساس پروگرام کے تحت غریبوں کو پانچ لاکھ روپے بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا جبکہ کسانوں کو بھی بلاسود دو لاکھ تک کا قرض ملے گا۔