سرگودھا میں شخص نے اپنی بہن کو غیر مرد کے ساتھ تعلقات کے شبے میں سخت ’ سزا‘ سنا دی ، افسوسناک خبر 

سرگودھا میں شخص نے اپنی بہن کو غیر مرد کے ساتھ تعلقات کے شبے میں سخت ’ سزا‘ ...
سرگودھا میں شخص نے اپنی بہن کو غیر مرد کے ساتھ تعلقات کے شبے میں سخت ’ سزا‘ سنا دی ، افسوسناک خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہلم میں نہایت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جہاں بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ سرگودھامیں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں خون سفید ہو گیا ، بھائی نے گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی کو زندگی سے محروم کر دیا ، قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، چوٹالہ پولیس سٹیشن میں نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے ۔
دوسری جانب سرگودھا میں شخص نے اپنی بہن کو غیر مرد کے ساتھ تعلقات کے شبے میں موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقعہ واردات سے فرار ہو گیا ۔ نوجوان کو شک تھا کہ اس کی بہن کے غیر مرد کے ساتھ مراسم ہیں جس پر اس نے طیش میں آ کر اسے تین گولیاں ماریں ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارکارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -