دنیا بھر میں آج گرم ترین رہنے والے علاقوں میں 5 پاکستانی شہر بھی شامل 

دنیا بھر میں آج گرم ترین رہنے والے علاقوں میں 5 پاکستانی شہر بھی شامل 
دنیا بھر میں آج گرم ترین رہنے والے علاقوں میں 5 پاکستانی شہر بھی شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرمی کی شدید ترین لہر نے ملک کو بری طرح جکڑا ہوا ہے ، دنیا بھر میں آج جن  15 شہروں میں موسم گرم ترین رہے گا ان میں 5 پاکستانی شہروں کے نام بھی شامل ہیں ۔

ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق تادم تحریر نوکندی ، دالبندین ، پشاور ، سبی اور جیکب آباد پاکستان کے گرم ترین علاقے ہیں اور یہاں درجہ حرارت بہت زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  نوکندی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا  اور یہ آج کے دن میں دنیا کا دوسرا گرم ترین شہر ہے ۔ دالبندین میں درجہ حرارت 5۔47 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو دنای کے گرم ترین علاقوں میں ساتواں نمبر ہے ۔ 

پشاور اور سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ دونوں شہر دنیا بھرکے گرم تین علاقوں میں 8 ویں نمبر پر ہے ۔  جیکب آباد میں درجہ حرارت 5۔46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو دنیا بھر کے گرم ترین علاقوں میں11 ویں نمبر پر ہے ۔

سعودی عرب کا علاقہ عرفات دنیا بھر کا گرم ترین علاقہ ہے جہاں درجہ حرارت 2۔48 فیصد ریکارڈ کیا  گیا ہے ۔

دنیا بھر کے آج پہلے گرم ترین علاقوں کی فہرست اور تفصیلات یہ ہیں ۔

مزید :

قومی -