پراپرٹی کی خرید و فروخت سے آمدنی پر عائد بلاک ٹیکسیشن ختم

پراپرٹی کی خرید و فروخت سے آمدنی پر عائد بلاک ٹیکسیشن ختم
پراپرٹی کی خرید و فروخت سے آمدنی پر عائد بلاک ٹیکسیشن ختم

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت سے حاصل شدہ آمدنی پر بلاک ٹیکسیشن ختم کرکے معمول کے مطابق ٹیکس عائد کردیئے، ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ کی ممبر شپ پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے حصص کی فروخت پر عائد کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کردی ہے اور اب فنانس میں تجویز کردہ ترامیم کے ذریعے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں پراپرٹی انکم کی بلاک ٹیکسیشن ختم کرکے معمول کی ٹیکس رجیم لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔اس تجویز کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر دو کروڑ روپے سے زائد کے کیپٹل گین پر ٹیکس کی شرح کم کردی گئی ہے اسی طرح سود کی مد میں 50 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی پر بھی ٹیکس کی شرح کم کی جارہی ہے۔

کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی پر بھی ٹیکس، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کو بھی سٹریم لائن کردیا گیا ہے۔ جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کے لیے حاصل ہونے والے گین کی حد بڑھا کر 50 لاکھ کردی ہے اور پراپرٹی کی فروخت پر 50 لاکھ روپے سے زائد کے گین پر ٹیکس لاگو ہوگا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -رئیل سٹیٹ -بجٹ -