کھل کر لمبی کالیں کریں کیونکہ حکومت نے تین منٹ سے زائد کالز پر لگائی جانے والی ایکسائزڈیوٹی واپس لے لی 

کھل کر لمبی کالیں کریں کیونکہ حکومت نے تین منٹ سے زائد کالز پر لگائی جانے ...
کھل کر لمبی کالیں کریں کیونکہ حکومت نے تین منٹ سے زائد کالز پر لگائی جانے والی ایکسائزڈیوٹی واپس لے لی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ تین منٹ سے لمبی کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں رکھا تھا کہ تین منٹ سے لمبی فون کالز پر ایک روپیہ اور ایس ایم ایس پر 10 پیسے بڑھا دیں لیکن جب وفاقی کابینہ میں گئے تو اس کی مخالفت کی گئی جس پر اب اس اضافے کو واپس لے لیا گیاہے ، کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر بھی کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا جس دوران شوکت ترین نے کہا تھا کہ ” تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔“ تاہم اب حکومت نے اس فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -بجٹ -