آرمی چیف کا سیالکوٹ ،کوٹلی کا دورہ،کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت

آرمی چیف کا سیالکوٹ ،کوٹلی کا دورہ،کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں ...
آرمی چیف کا سیالکوٹ ،کوٹلی کا دورہ،کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا ہے اورکورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی آئی ایس پی آر ) کا اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا،آرمی چیف کو پیرامیٹرزاورمشق کے طریق کارکے بارے میں بتایا گیا، آرمی چیف نے وار گیم میں شریک جوانوں سے گفتگو کی اورفوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کورپس وار گیم کے انعقاد پراطمینان کا اظہاربھی کیاگیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -