متھیرا نے اداکارہ ایمان علی کو خوبصورت اور معصوم قرار دے دیا

متھیرا نے اداکارہ ایمان علی کو خوبصورت اور معصوم قرار دے دیا
متھیرا نے اداکارہ ایمان علی کو خوبصورت اور معصوم قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی معروف اداکارہ ایما ن علی پر کی جانے والی تنقید پر اداکار متھیرا نے ان کی حمایت کرتے ہوئے اداکار ہ کو معصوم اور خوبصورت قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک سٹوری میں اداکارہ متھیر ا نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ” کھسرا اور ماسی “ جیسے الفاظ کو لوگ کیوں توہین کے زمرے میں لے لیتے ہیں،یادرکھیں ان لفظوں سے کسی کی بھی توہین نہیں ہوتی۔متھیرا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایمان علی خوبصورت اور معصوم ہیں انہیں ذہنی صحت کے بارے میں مدد کی ضرورت ہے،عام طور پر سوشل میڈیا پر لوگ ایک عام سی بات کو متنازع بنادیتے ہیں اور توہین آمیز کمنٹس کرتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایمان علی پر تنقید کرنے والو ں کو چاہئے کہ وہ ان کی اس نادانی پر معاف کردیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ایمان علی نے چند دن قبل واسع چوہدری کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا چہرہ ’خواجہ سرا‘ جیسا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

مزید :

تفریح -