امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک
فلوریڈا (ویب ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں دو سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پام بیچ کے گروسری سٹور میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون اور دو سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔