حوثی باغیوں کی سعودی عرب پرڈرون سے حملے کی کوشش، سکیورٹی فورسز نے تباہ کر دیا

حوثی باغیوں کی سعودی عرب پرڈرون سے حملے کی کوشش، سکیورٹی فورسز نے تباہ کر دیا
حوثی باغیوں کی سعودی عرب پرڈرون سے حملے کی کوشش، سکیورٹی فورسز نے تباہ کر دیا

  

دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کیلئے کام کرنے والے عرب اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سعودی فضائی دفاع نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے خمیس مشیط کی جانب بھیجا گیا بمبار ڈرون تباہ کر دیا ہے ، ڈرون جعمرات کے روز مار گرایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے کہا کہ دشمن کی جانب سے تنصیبات اور شہریوں پر حملوں کی سازشوں کو ناکام بنانے  اور ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سر گرم عمل ہیں جبکہ حوثی دہشتگرد عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب ہوتے ہوئے شہری آبادی پر حملے کر رہے ہیں ۔

العربیہ چینل کے مطابق بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے فتوحات کے جھوٹے دعوے اپنے جنگجو عناصر کی حوصلہ افزائی کیلئے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ مآرب اور الجوف گورنریوں میں ہم دشمنوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں ، اب تک ان کی چار سو فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں۔

مزید :

بین الاقوامی -