بجٹ 2021-22سیگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس سے متعلق حکومت نے بڑا اعلا ن کر دیا 

بجٹ 2021-22سیگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس سے متعلق حکومت نے بڑا اعلا ن کر دیا 
بجٹ 2021-22سیگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس سے متعلق حکومت نے بڑا اعلا ن کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ اگر ضرورت پڑی تو سیگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس بڑھا دیں گے ۔
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہناتھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی ایکشن کریں جسے ہم دوسری طرف سپورٹ نہ کر سکیں ، غیر قانونی بننے والے سیگریٹس کو پکڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹائرزبہت سمگل ہوتے تھے لیکن ہم نے سمگلنگ ختم کی اور پھر اس پر ٹیکس بڑھایا ، ٹریک اینڈ ٹریس کرنا ہو گا ۔
شوکت ترین کا کہناتھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، سعودی عرب کے ساتھ تیل کے حوالے سے معاملات طے ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے زرعی پیداوارمیں اضافہ ناگزیرہے، کسان کواستحصال سے بچانے کیلئے مربوط نظام لارہے ہیں، نئے کولڈسٹوریج بنائے جائیں گے، سبسڈی کازیادہ استعمال توانائی کے شعبے میں ہوتاہے، ڈائریکٹ ٹیکس دینے والوں کیلئے انعامی سکیم متعارف کرارہے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ ٹیکس چھوٹ کے باعث چھوٹی گاڑیاں سستی ہوں گی،آئی ایم ایف پروگرام سے نکلے نہیں،مذاکرات جاری ہیں،ہم منی بجٹ نہیں لائیں گے، تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کاحق ہے، مہنگائی کے مقابلے تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -بجٹ -