بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنیوالا چوہا ریٹائرڈ ہوگیا

بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنیوالا چوہا ریٹائرڈ ہوگیا
بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنیوالا چوہا ریٹائرڈ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) اللہ سبحانہ تعالیٰ نے کسی بھی چیز کو بے کار پیدا نہیں کیا بلکہ اس میں انسان کے لیے فائدے بھی پوشیدہ رکھے ہیں بشرطیکہ انہیں دریافت کیا جائے اور اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔
کمبوڈیا کے دارالحکومت نام پنہ سے جاری کردہ ایک خبر کے مطابق حال ہی میں مگاوا نامی ایک چوہے کو اس کی پانچ سالہ سروس کے بعد ریٹائر کیا گیا ہے۔ مگاوا نامی چوہا زیر زمین بچھی خوفناک بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنے والا ماہر چوہا تھا جس نے 42بال بچوں کے برابر 225,000مربع میٹر جگہ صاف کرنے میں حکام کی مدد کی۔ 
تفصیلات کے مطابق 1975ءسے 1978ءکے درمیان کمبوڈیا میں لاکھوں بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھیں جن سے ہزاروں لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنے والے اس چوہے کی تربیت بیلجیم کے ایک ادارے ایپوپو نے کی۔ مگاوا نے اپنے عرصہ ملازمت کے دوران انتہائی چستی کے ساتھ کام کیا۔ ٹینس کورٹ سائز کے قطعہ اراضی کو بارودی سرنگوں کی نشاندہی کے لیے میٹل ڈٹیکٹر سے صفائی کے لیے چار دن لگ سکتے ہیں جبکہ مگاوا نے یہی کام صرف 30 منٹ میں کیا ہے۔ مسلسل کام کرنے سے مگاوا میں اب سستی آگئی تھی لہٰذا اب اسے ریٹائر کردیا ہے۔ مگاوا اپنی باقی ماندہ زندگی اپنی پسندیدہ خوراک مونگ پھلی اور کیلے کھا کر گزارے گا۔ مگاوا کی جگہ مزید 20 چوہوں کو تربیت دی جارہی ہے لیکن ادارے کا کہنا ہے کہ وہ مگاوا کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -