بیرون ملک سے آنے والے مسافرین کے متعلق ہدایت نامہ جاری

بیرون ملک سے آنے والے مسافرین کے متعلق ہدایت نامہ جاری
بیرون ملک سے آنے والے مسافرین کے متعلق ہدایت نامہ جاری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروںاور چارٹرڈ فلائٹس سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی92نیوز کے مطابق سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جون کے دوران پاکستان آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو سفر کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لئے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط رکھی گئی ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی فہرست میں 38ممالک کو کم کرکے26کردیا گیا ہے، بھارت ، ارجنٹینا، بنگلہ دیش، بھوٹان، بولیویا، برازیل ، چلی کیٹگری سی میں شامل ہیں ۔

حکام کے مطابق کولمبیا ، انڈونیشیا ، ایران، عراق ، میکسیکو ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا پر سفری پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -