سعود ی حکا م نے حج 2021 کی پالیسی کا اعلان کردیا

سعود ی حکا م نے حج 2021 کی پالیسی کا اعلان کردیا
سعود ی حکا م نے حج 2021 کی پالیسی کا اعلان کردیا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج 2021 کی پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث عازمین کے لئے ایس او پیز پر عملد رآمد لازمی قراردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج 2021کے حوا لے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں جن کے تحت رواں برس سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراداورسعودی شہری فریضہ حج اداکرسکیں گے ۔ 18 سال سے کم اور60 سال سے زائدعمرکے افرادکواجازت نہیں دی جائے گی۔

 حج پالیسی کے مطابق کورونا پابندیوں کی وجہ سے صرف 60 ہزار افراد کو حج ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عازمین حج کو عالمی وباءسے حفاظت کے لئے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔

دوسری جانب سے وزیرا عظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیصلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباءکے پیش نظر سعودی حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں،60ہزار عازمین کا حج کرنا اللہ کی طرف سے رحمت ہوگئی۔

مزید :

بین الاقوامی -