وزیرمملکت فرخ حبیب کا شہباز شریف اور بلاول بھٹو پربجٹ اجلاس میں ہلڑ بازی کرانے کا الزام

وزیرمملکت فرخ حبیب کا شہباز شریف اور بلاول بھٹو پربجٹ اجلاس میں ہلڑ بازی ...
وزیرمملکت فرخ حبیب کا شہباز شریف اور بلاول بھٹو پربجٹ اجلاس میں ہلڑ بازی کرانے کا الزام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر مملکت اطلاعا ت و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے بجٹ کا ایک لفظ بھی نہیں سنا بلکہ دونوں رہنما تقریر کے دوران ہلڑبازی کراتے رہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کو مزدور ، تنخواہ دار طبقے ، صنعتکار اور کسانوں سمیت سب نے سراہا ہے، وزیرا عظم کو پسے ہوئے طبقات کا احساس ہے اسی لئے احساس پروگرام 210ارب سے بڑھا کر 260ارب کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو محصولات میں اضافی حصہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد صوبوں کا حصہ 2407ارب سے بڑھ کر 3412ارب روپے ہو جائے گا، وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر براہ راست بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا ہے،ہر گھرانے کو کاروبار کے لئے پانچ لاکھ بغیر سود قرض فراہم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف ہے اور اللہ تعالی کی طرف سے برکت آرہی ہے،اپریل 2021 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 68% اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا اپریل 2021 پہلے10 ماہ میں 12.84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ایکسپورٹ اور پیداوار کی بنیاد پر پائیدار ترقی کررہی ہے۔

وزیرمملکت نے اپنے پیغام میں اعدادو شمار کے حوالے سے چارٹ بھی شیئر کیا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -