’جب آپ سستے کلینک پر جاتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے‘مصنوعی پلکیں لگوانے والی خاتون کا ایسا انکشاف کہ کوئی بھی گھبرا جائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج نسوانی حسن میں اضافے کے لیے بہت کچھ مصنوعات مارکیٹ میں دستیاب ہیںا ور بہت کچھ پروسیجرز ایجاد ہو چکے ہیں۔ نسوانی حسن میں اضافے کی چیزوں اور طریقوں کی بہتات کے باعث اصل اور نقل کی پہچان بھی مشکل ہو گئی ہے اور بسااوقات کوئی خاتون حسن میں اضافے کے لیے بیوٹی سیلون جاتی ہے مگر الٹا نقصان کروا کے واپس لوٹتی ہے۔ اس امریکی خاتون ہی کی مثال لے لیں، جس نے پلکوں کو خوبصورت بنوانے کے لیے ایک سستے کلینک کا انتخاب کیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کی اصلی پلکیں بھی تباہ ہو گئی، آنکھیں سرخ رہنے لگیں اور ان میں شدید تکلیف ہونے لگی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق سستے کلینک سے یہ حال کروا کر یہ خاتون امریکی شہر لاس اینجلس کی 31بیوٹی تھراپسٹ الیزا ہوبرڈ کے پاس آئی۔ الیزا نے اس کی آنکھوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی اصلی اور سستے کلینک کی طرف سے لگائی گئی نقلی پلکیں باہم جڑ چکی ہوتی ہیں اور آدھی سے زیادہ اکھڑ چکی ہوتی ہیں۔ خاتون آنکھیں اس قدر سرخ ہوتی ہیں جیسے خون آلود ہوں۔ الیزا ہوبارڈ نے اس پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ”جب آپ سستے کلینک پر جاتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے۔ اس خاتون کی تکلیف رفع ہونے میں کئی دن لگ گئے کیونکہ تمام پلکیں ایک دوسری کے ساتھ جڑی ہوئی تھیں اور جسے الگ کرنے کی کوشش کی جاتی وہ اکھڑ جاتی تھی۔ “