شادی شدہ جوڑے کا ایک بار پھر شادی کرنے کا فیصلہ، وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل 

شادی شدہ جوڑے کا ایک بار پھر شادی کرنے کا فیصلہ، وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل 
شادی شدہ جوڑے کا ایک بار پھر شادی کرنے کا فیصلہ، وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک جوڑے کی 2018ءمیں شادی ہوئی اور اب وہ دونوں ایک بار پھر شادی کرنے جا رہے ہیں جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی علاقے سمرسیٹ کے رہائشی اس 33سالہ دولہے کا نام جیک اور اس کی 30سالہ دلہن کا نام جے ہاروے تھا۔ دلہن اب بھی جے ہاروے ہی ہے تاہم جیک اب جنس تبدیل کروا کے ’رینا‘ بن چکا ہے یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ بن چکی ہے۔
آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ جیک نے جے ہاروے سے شادی سے قبل اپنی جنسیت کے متعلق یہ راز چھپائے رکھا اور ہنی مون کے دوران جے ہاروے پر منکشف ہوا کہ اس کا شوہر ’خواجہ سراء‘ ہے تاہم جے ہاروے نے اس پر اپنے پارٹنر کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اوراس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جنس تبدیلی کے لیے سرجری کروائے۔ اپنی بیوی کی طرف سے حوصلہ ملنے پر جیک نے 45ہزار پاﺅنڈز کی لاگت سے مختلف پروسیجرز کرائے جس میں اس کے مردانہ اعضاءکاٹ دیئے گئے اور سینے اور چہرے وغیرہ کو بھی خواتین کے جیسا بنا دیا گیا، جس کے بعد جیک ’رینا‘ بن گیا اور اب رینا اور جے ہاروے ایک بار پھر شادی کرنے جا رہی ہیں۔ پہلے انہوں نے ایک مرد اور عورت کے طور پر روایتی شادی کی تاہم اب دوسری بار وہ بطور ہم جنس پرست خواتین شادی کررہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -