شہری کا اپنے کم عمر بچے کیساتھ ٹیکسی میں سفر لیکن راستے میں ڈرائیور نے ایسا شرمناک کام شروع کردیا کہ کسی کے بھی اوسان خطا ہوجائیں
ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک آدمی اپنے کم عمر بچے کے ساتھ ٹیکسی میں سفر کر رہا تھا جہاں اس نے ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے ایسی قبیح حرکت کرتے دیکھ لیا کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق تھائی لینڈ کا شہری تھا جو اس ٹیکسی میں اپنے بچے کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ اس نے کیا دیکھا کہ ٹیکسی کا ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے اپنے فون پر فحش فلم دیکھ رہا تھا۔
ڈرائیور کا فون اس کے سامنے ڈیش بورڈ پر ہی لگا ہوا تھا اور اسے اتنی بھی پروا نہیں تھی کہ پیچھے بیٹھے مسافر اس کی یہ حرکت دیکھ رہے ہوں گے۔ اس تھائی شہری نے اس بدطینت شخص کے فون کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لوگوں کو اس کے کرتوت سے آگاہ کیا۔ اس نے ڈرائیور کی گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر لوگوں کو دکھائی تاکہ لوگ اس سے متنبہ رہیں۔رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں دوران ڈرائیونگ ایسی حرکت کرنے پر بھاری جرمانہ اور 6ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس ڈرائیور کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی کی ہے یا نہیں۔