بنگلہ فروخت کیلئے پیش، قیمت 1پاﺅنڈ

بنگلہ فروخت کیلئے پیش، قیمت 1پاﺅنڈ
بنگلہ فروخت کیلئے پیش، قیمت 1پاﺅنڈ
سورس: twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک بنگلہ صرف ایک پاﺅنڈ کی ابتدائی قیمت پر نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ گھر 1930ءمیں تعمیر کیا گیا تھا اور حال ہی میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ 2006ءمالکان نے یہ گھر 49ہزار پاﺅنڈ میں خریدا تھا تاہم اب وہ اسے جلد از جلد فروخت کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کی ابتدائی قیمت محض ایک پاﺅنڈ رکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے درہیم کے شہر شیلڈن میں واقع یہ گھر دو بیڈرومز پر مشتمل ہے۔ اس کے دو بیرونی ٹوائلٹس بھی ہیں۔ اس کی نیلامی ایجنٹس پراپرٹی آکشن پر ہو رہی ہے جس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”یہ پراپرٹی رہائش اختیار کرنے کے خواہش مندوں اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے بہترین ہے۔ توقع ہے کہ بولی میں یہ بنگلہ اچھی قیمت میں فروخت ہو جائے گا۔“

مزید :

رئیل سٹیٹ -