آئندہ ایسی حرکت نہ کریں،اداکار منیب بٹ کیساتھ ڈرامے کے سیٹ پر ہی ہاتھ ہوگیا

آئندہ ایسی حرکت نہ کریں،اداکار منیب بٹ کیساتھ ڈرامے کے سیٹ پر ہی ہاتھ ہوگیا
آئندہ ایسی حرکت نہ کریں،اداکار منیب بٹ کیساتھ ڈرامے کے سیٹ پر ہی ہاتھ ہوگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار منیب بٹ نے ایک ڈرامے کے سیٹ پر اپنی تین قیمتی گھڑیاں چوری ہونے کا انکشاف کر دیا۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق منیب بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی تین برانڈڈ گھڑیاں دوران شوٹنگ سیٹ سے غائب ہو گئیں۔ انہوں نے اگلی صبح اسسٹنٹ سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ گھڑیاں اپنی جگہ پر موجود نہیں ہیں۔ 

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے کافی تفتیش کی جس پر پتہ چل گیا کہ گھڑیاں کس نے چوری کی ہیں۔ وہ آدمی لوکیشن کا تھا اور جب اسے کال کی گئی تو وہ میری چوری شدہ گھڑیاں بیچنے کے لیے صدر میں موجود تھا۔ جب اسے بتایا گیا کہ ہمیں تمہاری حرکت کا پتا چل چکا ہے تو اس نے فون پر ہی اعتراف کر لیا۔“

منیب بٹ نے بتایا کہ ”اس آدمی نے فون پر کہا کہ میں نے گھڑیاں ابھی بیچی نہیں ہیں، میں واپس آ جاتا ہوں، بس منیب بھائی سے پوچھیں، وہ مجھے ماریں گے تو نہیں۔“ منیب بٹ نے بتایا کہ ”اس شخص نے آ کر گھڑیاں مجھے واپس کر دیں اور میں نے اسے سمجھایا کہ اس نے جو کیا وہ بہت غلط کام تھا اور آئندہ ایسی حرکت ہر گز نہ کرے۔“

مزید :

تفریح -