پنجاب میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی دو ڈاکووں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
افسوسناک واقعہ کے بعد ڈاکو ہزاروں روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ 25 فور ایل میں دو ڈاکوؤں نے شہری کے گھر داخل ہو کر لوٹ مار کی اس دوران دونوں ڈاکووں نےخاتون کو دوسرے کمرے میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکو زیادتی کے بعد ہزاروں کی نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی جاوید جتوئ کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ڈی پی او کاُکہنا تھا کہ اس معاملہ کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر لیا گیا ہے ملزمان جلد گرفتار کرنے کے احکامات صادر کیا گیا ہے اس کیس کو خود مانیٹر کر رہاُہوں۔
آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔