پاکستان کے بعد اہم یورپی ملک میں بھی مرغیوں میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی ،24ممالک نے مرغیاں خریدنا بند کردیں

پاکستان کے بعد اہم یورپی ملک میں بھی مرغیوں میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی ...
پاکستان کے بعد اہم یورپی ملک میں بھی مرغیوں میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی ،24ممالک نے مرغیاں خریدنا بند کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(محمد عاطف حسین )پاکستان میں مرغیوں بیماری پھیلی ہوئی ہے جس کے بارے میں ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ یہ برڈ فلویار انی کھیت کی بیماری ہے لیکن پھر ماہرین نے بتا یا کہ مرغیوں میں ’ایڈینو‘نامی نیا وائرس پا یا گیا ہے جو مرغیوں میں سانس کی بیماری کا سبب بنتا ہے ۔اب یورپی ملک بیلجیم میں بھی مرغیا ں بیمار پڑ رہی ہیں اور وہاں برڈ فلو کی وبا کی وجہ سے 24ممالک نے بیلجیم سے مرغیاں لینا بند کردی ہیں ۔
تفصیل کے مطابق ان ممالک میں روس ،یوکرین ،چین ،جنوبی کوریا ،جا پان ،تائیوان ،ہانگ کانگ ،سنگاپور اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ۔بیلجیم میں ایک ذمہ دار نے بتا یا ہے کہ مرغیوں میں برڈ فلو کی وبا بڑے پیمانے پر نہیں پھیلی ہے ،چند پولٹری کمپنیوں کی مرغیوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے ۔