امریکہ کی طرز پر پاکستان کی پہلی نیشنل ہیلپ لائن کا جلد افتتاح متوقع، نیشنل ہیلپ لائن کے کیا فوائد ہونگے؟ آپ بھی جانیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کی پہلی نیشنل ہیلپ لائن ’911‘ کا 25 جولائی کو متوقع ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق نیشنل ہیلپ لائن کے حوالے سے کام سانحہ موٹروے کے بعد شروع کیا گیا تھا،سانحہ موٹروے میں خاتون پنجاب پولیس اور موٹروے پولیس کو کال کرتی رہی تاہم حدود کے جھگڑے پر کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہ پہنچا اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔ یہ ہیلپ لائن پاکستان کے تمام صوبوں اور دیگر حصوں میں کام کرے گی ۔دیگر تمام ہیلپ لائنز کو اس کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔نیشنل ہیلپ لائن کا کنڑول روم اسلام آباد میں این سی او سی ہیڈ آفس میں ہوگا جبکہ صوبوں کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔کوئ بھی شہری پاکستان میں کہیں بھی ہو، موبائل فون نیٹ ہو یا نا ہو اس پر مفت کال کر سکے گا۔یہ ہیلپ لائن محکمہ داخلہ کے تحت تیار کی جارہی ہے۔