بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈ ر شکیب الحسن کو بڑی سزا سنادی
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ایمپائر سے جھگڑنے اور وکٹیں اکھاڑنے پر آل راؤنڈر شکیب الحسن پر ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے پانچ میچوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے جبکہ ان کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈر نے ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران کھلاڑی کو آؤٹ نہ دینے پر ایمپائر سے جھگڑ ا کیا تھا انہوں نے اس دوران وکٹوں کو ٹانگ ماری اور بعد میں وکٹیں اکھاڑ دیں۔اپنے اس عمل پر شکیب الحسن نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی،انکا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک چیز ہے میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔