آسٹریا میں ایک بار پھر لوگوں کو آسٹرازینیکاویکسین دی جانے لگی 

آسٹریا میں ایک بار پھر لوگوں کو آسٹرازینیکاویکسین دی جانے لگی 
آسٹریا میں ایک بار پھر لوگوں کو آسٹرازینیکاویکسین دی جانے لگی 

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں کورونا ویکسین آسٹرازینیکا لگنے کے بعد بلڈ کلاٹ کا کیس سامنے آنے کے بعد ویکسین عارضی طور پربند کردی گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر لوگوں کو بڑے پیمانے پر یہ ویکسین دی جا رہی ہے ۔ آسٹرین وزارت صحت نے آسٹرازینیکا ویکسین لگانے کے لیے لوگوں سے درخواست کی ہے اور بتا یا ہے کہ ابھی تک 25.55فیصد آبادی کو ویکسین کی مکمل خوراک دی جا چکی ہے جبکہ 52.13فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک دی جا چکی ہے ۔وزیر صحت میکسٹین کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں رہنے والے افراد ویکسینیشن سے تحفظ چاہتے ہیں اور ویکسینیشن پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن ہمیں اب اس سے دستبردار نہیں ہونا چاہئے میں ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں ویکسین لگوائیں یہ معمول کی سمت کی جانب فیصلہ کن اقدام ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -