راشد خان نے پی ایس ایل کے لیے  کاؤنٹی کرکٹ سے کیا گیا معاہدہ تبدیل کردیا

راشد خان نے پی ایس ایل کے لیے  کاؤنٹی کرکٹ سے کیا گیا معاہدہ تبدیل کردیا
راشد خان نے پی ایس ایل کے لیے  کاؤنٹی کرکٹ سے کیا گیا معاہدہ تبدیل کردیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )6 میں لاہور قلندر کی ٹیم کے سپن باؤلر راشد خان نے  کاؤنٹی  کرکٹ کے ساتھ اپنا معاہدہ تبدیل  کردیا۔

لاہور قلندر کے سی ای او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ  راشد خان ٹاپ کلاس بولر سے بڑھ کر ایک اچھے انسان بھی ہیں۔پی ایس ایل کے لیے معاہدے کی تبدیلی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امید ہےلاہور قلندرز کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے گی، ہم  اب تک چھ  میں سےپانچ  میچز جیت کر ٹاپ پر ہیں،  زیادہ لمبا نہیں سوچ رہے ایک ایک میچ کا پلان کر کے کھیل رہے ہیں۔

سنگا پور سے تعلق رکھنے والے بلے باز  ٹم ڈیوڈ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ٹیم کو ایک طریقہ کار کے مطابق چناا ور وہ توقعات پر پورا اترے۔ بین ڈنک سمیت تمام کھلاڑی لاہور قلندرز سے جڑے ہیں اور ایک فیملی کا حصہ ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -