پولیس کا فوری ایکشن ،  شہری کو گھنٹوں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار، تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی

پولیس کا فوری ایکشن ،  شہری کو گھنٹوں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد کان پکڑوا کر ...
پولیس کا فوری ایکشن ،  شہری کو گھنٹوں حبس بے جا میں رکھنے کے بعد کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار، تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شفیق آباد  پولیس نے نوجوان کو  مرغا بنا کر تشدد کرنے والے بااثر ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل کی تھی ،ویڈیو سامنے آنے پر ایس اپی سٹی حسن جہانگیر نے پولیس کو فوری کارروائ کا حکم دیا جس پر شفیق آباد پولیس نے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان دیرینہ  رنجش کی بنا پر شہری رضوان کو دھوکہ دہی سے ساتھ لے گے۔ملزمان نے شہری کو پانچ گھنٹے حبس بجا میں رکھا اور تشدد کرتے رہے۔گرفتار ملزمان میں ماجد, شہر یار اور نعمان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر  شفیق آباد پولیس کو شاباش دی ہے۔